چنیو ٹ درختوں کی نعمت میں اضافہ کیلئے ہمیں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں ،آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے زیادہ سے زیادہ درختوں کا وجود ناگزیر ہے ، لہٰذا ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تغیرات کا شدت سے احساس کرتے ہوئے ان مسائل پر قابو پا نے کیلئے درخت لگا کر انکی نشونما اور حفاظت کا اہم فریضہ انجام دینا چاہیے ،یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلاءٹ ٹاءون میں پودے لگاتے ہوئے کہی ، تفصیلات کے مطابق پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سیدحسنین حیدر نے مختلف محکموں کے افسران اور سینکڑوں طلباء و طالبات کے ہمراہ 23فروری کوگورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلاءٹ ٹاؤن میں 500پودے لگا کر ماس پلانٹیشن کی ، اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی فاریسٹ آفیسرچنیوٹ علی ابو حسن ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، ڈسٹرکت ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری و ایلیمنٹری ڈاکٹر خادم حسین ، سعید احمد ، ڈپٹی ڈی اوز فی میل میڈم زاہدہ عظیم ، انور بانو ، خدیجہ بخاری، افضل کموکہ ،ڈی او سول ڈیفنس چوہدری صدیق ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری ، میڈیا نمائندگان ،نمائندگان این جی اوز و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان، پرنسپل سکول ہذا ، اساتذہ کرام ، معلمات ، طلباء و طالبات نے شرکت کی اور پودے لگائے ،جس کے بعد آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سی دحسنین حیدر نے کی ، واک میں اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری کے علاوہ ایجوکیشن ، سول ڈیفنس ،جنگلات و دیگر محکموں کے افسران ، اساتذہ کرام ، معلمات ، طلباء و طالبات نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سیزن مختلف محکمہ جات کی جانب سے بھرپور پلانٹیشن کی جا رہی ہے اور اس سال ضلع بھر میں کلین ایبڈ گرین پروگرام کے تحت 8لاکھ پودے لگائے جائیں گےآج اس سکول میں طلباء و طالبات کے ہمراہ 500لگائے گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ فار پاکستان حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے اور اس مہم کی بھرپور کامیابی وقت کا تقاضا ہے، وطن عزیز کو سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری کی ضرورت ہے ، انہوں نے شہریوں اور طلباء کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے پودے لگائیں اور انکی نگہداشت کی ذمہ دادری بھی پوری کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ درخت نہ صرف دھرتی کا حسن بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے قدرتی مشین کا کام کرتے ہیں لہٰذا درختوں کی نعمت میں اضافہ کیلئے ہمیں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں ، واک کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے مولانا محمد جامع نے خصوصی دعا کروائی ۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ