ملتان (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فائیو میں 26فروری کو میچ کھیلنے کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور سے اپنے ہوم ٹاؤن ملتان پہنچ گئی ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم کو گزشتہ روز لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شکست دی تھی، جس کے بعد پشاور زلمی کے خلاف اگلا میچ کھیلنے کے لیے ٹیم ملتان پہنچی ہے۔ملتان سلطانزکی ٹیم 26فروری کو پشاور زلمی کے خلاف اپنا تیسرا میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے راولپنڈی میں 8 جبکہ ملتان میں 3 میچز شیڈول ہیں۔