• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف بال ٹیمپرنگ کی شکایت پی سی بی کو لگائی ؟پی ایس ایل سے بڑی خبر آگئی

Feb 25, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈنے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ سے متعلق میچ ریفری روشن ماہناما کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ تین دن قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہوا تھا جس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کپتان سرفراز احمد سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ نے پی سی بی کو بال ٹیمپرنگ کی شکایت کی ہے ؟اس پر سرفراز نے کہا تھا کہ پروٹوکول کے مطابق اس معاملے پر میچ رپورٹ میں اپنا مشاہدہ درج کردیا ہے تاہم انہوں نے اس معاملے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔