لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کے آفیشل سونگ کی ناکامی کے بعد علی ظفر نے پی ایس ایل کا گانا تیار کرلیا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے خصوصی مداحوں کے لیے پیغام بھی چھوڑ دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے بتا یا کہ لو جی گانا تیار ہو گیاہے اور اب ویڈیو کی باری ہے ،گانا میں نے تیار کیا اور ویڈیو آپ لوگ تیار کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہائی ڈیفینیشن کیمرے کی مدد سے اپنے دوستوں کو ساتھ ملا کر یا اکیلے ویڈیو شوٹ کریں اور ہمیں ارسال کردیں جن لو گوں کی ویڈیوز اچھی ہونگی ان کو گانے میں شامل کیا جائے گا ۔علی ظفر میں اپنی ویڈیو کے لیے کیے جانے والے ڈانس سٹیپ بھی لوگوں کو دکھا دئیے اور کہا کہ اس طرح کے ڈانس سٹیپ کے ساتھ ویڈیوز بھیجنی ہیں ۔