• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک ایران سرحد چوتھے روز بھی بندلیکن بارڈرپر پھنسے تین سو ایرانیوں کا کیا بنا؟

Feb 26, 2020

تہران،کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)ایران میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کی وجہ سے پاک ایران سرحد چوتھے روز بھی بند ہے تاہم تفتان میں 4 روزسے پھنسے 300 سے زائد ایرانی ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو ایران جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔سرحد بند کرنے کا مقصد اس وائرس کے پاکستان میں داخلے کو روکنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتان بارڈر پر ایران سے آنے والے زائرین کی سکریننگ کا عمل جاری ہے جبکہ ان کی مکمل سکریننگ تک وہ ان کیلئے بنائی گئی عارضی پناہ گاہوں میں ہی قیام کریں گے۔ان پناہ گاہوں میں بستر، کمبل، ماسک اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا پہنچا دی گئی ہیں جبکہ علاقہ بھر کے طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتان میں 4 روزسے پھنسے 300 سے زائد ایرانی ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو ایران جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ تمام اضلاع میں حفظ ماتقدم کے طور پرسپیشل وارڈز قائم کر لئے گئے ہیں۔ پاکستان میں داخل ہونیوالے تمام مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔
ایوی ایشن ڈویڑن کے حکام کے مطابق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں جس میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔ طیارے کا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرنے کا پابند ہوگا اور کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر کارڈ میں چین، افریقہ، جنوبی افریقہ کے سفر اور بخار، کھانسی، سانس میں تنگی کے بارے میں معلومات کا اندراج کرنا لازمی قرار دیا گیاہے۔ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع نہ کروانے والی ایئرلائنوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامراکرام نے کہا پاک ایران بارڈ اور ہوائی اڈوں پر سخت سکریننگ کی جارہی ہے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے ایران جانیوالی تمام مسافر اور کارگو پروازیں ایک ہفتے کیلئے معطل کر دی ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے عارضی طور پر بند ہوئی ہیں۔