• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

علی ظفر اور علی عظمت کے تنازعے میں شعیب اختر بھی آگئے اور ساتھ ہی پی ایس ایل کے لیے گلوکار منتخب کرنے کا انوکھا طریقہ بھی بتا دیا

Feb 26, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے علی ظفر اور علی عظمت کے درمیان تنازعے پر اپنی رائے دے دی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ علی ظفر اور علی عظمت دونوں میرے بھائی ہیں ،آپس میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں ،کوئی بات نہیں ۔انہوں نے پی ایس ایل کے لیے گلوکار کے انتخاب کا بھی انوکھا طریقہ بیان کر دیا ۔ راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے سارے گلو کار گا نا بنا کر دیں پھر اس پر ووٹنگ کی جائے ،جس نے پی ایس ایل کا سب سے اچھا گانا گا یا اسی کی خدمات لی جانی چاہیے ۔