ڈی پی او چنیوٹ نے پولیس لائن چنیوٹ میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگادیا
کلین اینڈ گرین مہم میں چنیوٹ پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔تمام تھانہ جات،چوکیات میں نئے پودے لگائے جائیں گے۔ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر
چنیوٹ()ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے پولیس لائن چنیوٹ میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگادیااور دعا کی۔اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی خصوصی مہم کلین اینڈ گرین پاکستان میں چنیوٹ پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔اس سلسلہ میں تمام تھانہ جات،چوکیات وغیرہ میں نئے پودے لگائے جائیں گے۔متعلقہ ایس ڈی پی اوز اس مہم کی نگرانی کریں گے اور مقرر کردہ اہداف کو پورا کروائیں گے۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ،ماحولیاتی تبدیلیوں،بہتر آب و ہوا،انسانی زندگیوں کیلئے درخت نہایت ضروری ہیں۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں ہم سب کو اپنا بھرپور کردار اداکرناچاہیے۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ