• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مورو کے شہريوں، سياسی اور سماجی رہنماٶں نے رپورٹر سندھی الطاف سومرو کو بتایا کہ مورو شہر میں ٹريفک کا بدترين آزار ہے۔

Feb 27, 2020

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ مورو سندھ )

مورو کے شہريوں، سياسی اور سماجی رہنماٶں نے رپورٹر سندھی الطاف سومرو کو بتایا کہ مورو شہر میں ٹريفک کا بدترين آزار ہے۔
مورو شہر کے مين روڈ، دادو روڈ اور درس روڈ کے روڈ اور راستے مکمل طور گاڑیوں سے بند ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے شہر کے یہ مين راستے جام ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے مورو کے شہري سخت مشکلات میں ہیں۔
مورو کی ٹريفک پوليس صرف بھتہ لینے میں مشغول ہے، مگر ٹريفک کے نظام کو بہتر بنانے میں انتظاميہ اور پوليس کا کوئی بھی کردار نہیں ہے جس کی وجہ سے مورو کے شہریوں کو بڑی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔
مورو کے شہريوں، سياسی اور سماجی رہنماٶں نے مزید کہا کہ کچھ دن پہلے ڈی ایس پی مورو کی مورو کے شہريوں سے ایک ميٹنگ ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مورو کے روڈ اور راستے ٹریفک سے خالی کروائیں جائیں گے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جاۓ گا، مگر اس پر کوئی بھی عمل نہ ہو سکا ہے۔
مورو کے شہریوں، سياسی اور سماجی تنظيموں کے رہنماٶں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مورو شہر کے ان میں راستوں اور روڈوں سے ٹریفک کا آزار ختم کروایا جاۓ۔
مورو شہر کے اہم روڈ اور راستے ٹريفک سے خالي کرواۓ جائیں، اگر مذکورہ مسائل حل نہیں کئے گئے تو سخت احتجاج کیا جاۓ گا۔

رپورٹ:
سندھی الطاف سومرو
مورو سندھ۔