• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی آئی اے کے سی ای او کی تعیناتی کا معاملہ،عدالت نے فیصلہ جاری کردیا

Feb 29, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)سی ای اوپی آئی اے ارشدمحمودملک کی تعیناتی کے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے20فروری کی سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ پی آئی اے رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں ہے۔ گزشتہ بورڈآف ڈائریکٹرزنے پی آئی اے کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔قومی ایئر لائن کے جہازوں کوذاتی مقاصدکیلئے استعمال کیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ارشدمحمودملک کی ڈیپوٹیشن پرتعیناتی حکومت کی غیرسنجیدگی کوظاہرکرتی ہے،پی آئی اے کوبین الاقوامی معیارکے مطابق چلانابہت مشکل نظرآرہاہے۔عدالت نے قرار دیا کہ پی آئی اےکامستقل سی ای اوہوناچاہیے جوصرف پی آئی اےمیں ملازمت کرے۔