• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

Mar 1, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے،شاہ محمود قریشی نے امریکا اور طالبان امن معاہدہ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

شاہ محمود قریشی نے امریکا،قطر، ترکی، انڈونیشیا،تاجکستان اورناروے کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں،وزیر خارجہ نے دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا،شاہ محمود قریشی نے دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔

شاہ محمود قریشی نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو خصوصی انٹرویوز دیئے ۔وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔