• Fri. Apr 19th, 2024

نوازشریف کو ٹ لکھپت جیل سے اچانک کہاں منتقل کیا جارہاہے ؟ بڑی خبر آ گئی

Aug 28, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبیعت کی ناسازی کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کو چیک اپ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا جارہاہے ۔یاد رہے کہ نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کاٹ رہے ہیں۔ گزشتہ روز شہباز شریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور عمران خان ہوں گے ۔ دوسری جانب مریم نوازشریف بھی چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی حراست میں ہیں ۔