• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امن معاہدہ بڑی پیش رفت ہے ،معاہدے میں قیدیوں کے تبادلے کا ذکر ہے ،شاہ محمود قریشی

Mar 3, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امن معاہدہ بڑی پیش رفت ہے ،سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری افغان قیادت پر ہوتی ہے،معاہدے میں قیدیوں کے تبادلے کا ذکر ہے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اگلا قدم انٹراافغان مذاکرات ہیں ،افغان صدر کو فراغ دلی سے آگے بڑھنا ہوگا،ان کا کہناتھا کہ معاہدے پر عمل نہ ہواتو نقصان افغانستان اور افغانوں کا ہوگا،پاکستان نے جو کردارادا کرنا تھا وہ کیا دنیا نے بھی سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ معاہدے میں قیدیوں کے تبادلے کا ذکر ہے ،جنگ و جدل کوئی راستہ نہیں ،جنگ کا راستہ 20 سال اپنایا کچھ حاصل نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ اگرایسا نہیں ہوتا تونقصان صرف افغانستان کا ہوگا،یہ افغان قیادت کی آزمائش کا وقت ہے ،دیکھنا ہے افغان قیادت آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نیک نیتی سے معاملات حل کرنا چاہتا ہے،پاکستان امن و استحکام کا خواہش مند ہے ،معاہدے پر اگلا قدم اٹھانا افغانوںکا فیصلہ ہے ،پاکستان سازگار ماحول دے سکتا ہے فیصلے نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہا کہ معاہدے کے ساتھ ساتھ رویے بھی درست کرنا ہوتے ہیں ،قیدیوں کی رہائی پر اشرف غنی امریکا سے بات کرے