• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف کامیڈین امان اللہ طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل ،انہیں کیا مرض ہے ؟اہل خانہ نے مداحوں کو بتا دیا

Mar 3, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف کامیڈین امان اللہ کو طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ امان اللہ کو پھیپھڑوں اور سانس میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔اہلخانہ نے مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ امان اللہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

ضرور پڑھیں: اکاﺅنٹس منجمدکیس،احتساب عدالت نے فریال تالپور کے ذرائع آمدن کا ریکارڈ طلب کرلیا
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امان اللہ خان کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کئی روز زیرعلاج رہنے کے بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر معروف کامیڈین کی طبیعت بگڑنے پر انہیں لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔