• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف چھکوں کی برسات کرنے والے بین ڈنک نے میچ ختم ہونے کے بعد کیا کہا؟

Mar 4, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 میں لاہور قلندرز کی پہلی فتح کی بنیاد رکھنے والے بین ڈنک نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ٹیم اگلے میچز میں بھی یہ مومینٹم برقرار رکھتے ہوئے فتوحات حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بین ڈنک نے کہا کہ ہمارے لئے آج کا میچ بہت اہم تھا کیونکہ ہم ابتدائی تین میچز میں ہار چکے تھے، خوش قسمتی سے اچھی پارٹنرشپ لگی اور بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوئے، ہمارے ابھی اور میچز بھی باقی ہیں اور امید ہے کہ یہ مومینٹم برقرار رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اننگز میں ابتداءمیں وکٹیں گرنے کے بعد اننگز بنانے کیلئے ہمیں کچھ وقت لینا پڑا جس میں کامیاب ہوئے اور پھر کچھ اوورز بھی ایسے مل گئے جن میں رنز بنانا آسان رہا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسی کلاسی ٹیم کیخلاف اتنے رنز بنا کر کامیابی حاصل کرنے سے یقینا بہت زیادہ اعتماد ملا ہے اور امید ہے کہ آئندہ میچز میں بھی ایسی ہی کارکردگی دکھائیں گے۔