• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’عامر خان کو چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کا درد محسوس ہوا لیکن اپنے ملک میں مسلمان نظر نہیں آئے‘ معروف اداکارہ نے سپر سٹار کو کھری کھری سنادیں

Mar 4, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان کبریٰ سیت بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکٹ پر برس پڑیں اور انہیں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش رہنے پر کھری کھری سنا دیں۔ گلف نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں عامر خان نے چین میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔ تاہم نئی دہلی میں ہونے والے دنگوں میں مسلمانوں کی ہلاکتوں پر وہ بھی شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر اداکاروں کی طرح خاموش رہے جس پر کبریٰ سیت بپھر گئیں۔
عامر خان کی چین کے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے ویڈیو سامنے آنے پر کبریٰ نے کہا کہ عامر خان کو چین میں موجود کورونا وائرس کے مریض نظر آ گئے اور انہوں نے ان کا درد محسوس کر لیا لیکن اپنے ہی ملک میں بسنے والے مسلمان انہیں نظر نہیں آئے جن پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے گئے۔ کبریٰ نے عامر خان کی اس ویڈیو والی ٹویٹ پر مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ”اور تمہارا بھارت سے تعلق اور پیار کتنا گہرا ہے؟“واضح رہے کہ 36سالہ اداکارہ کو ویب سیریز سیکرڈ گیمز میں ایک خواجہ سراءکا کردار نبھانے سے بہت شہرت ملی تھی ۔