• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’میں ماضی میں وزیراعظم بننا چاہتی تھی مگراب۔۔۔‘ملالہ یوسفزئی نے نئی بات کہہ دی

Mar 5, 2020

لندن(نمائندہ خصوصی)نوبیل انعام یافتہ اور دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کیلئے سرگرم عمل ملالہ یوسف زئی کہتی ہیں کہ ماضی میں وہ وزیراعظم بننا چاہتی تھیں تاہم اب وہ اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئے گئے سلسلہ وارٹویٹس میں نوبیل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ’جب میں بہت چھوٹی تھی اور کوئی بڑا مجھ سے پوچھتا تھا کہ میں بڑی ہوکر کیا بنناچاہوں گی تو میرا جواب ہوتا تھاڈاکٹر،پھر وزیراعظم۔ جب میں یونیورسٹی آئی تو آج دوسرے بہت سے نوجوانوں کی طرح میں بھی اپنے اپنے مستقبل کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہوں۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے مزید کہا کہ ’میں جانتی ہوں کہ میرے پاس انتخاب کرنے کاحق ہے اور یہی میں تمام نوجوان خواتین کیلئے بھی چاہتی ہوں۔یہ ہفتہ جس میں خواتین کاعالمی دن آنے والا ہے کو میں لڑکیوں کے عزائم کے نام کرنا چاہتی ہوں اوران عزائم کو شیئر کرنا چاہتی ہوںکہ دنیا بھر کی نوجوان خواتین اپنے خوابناک مستقبل کے حوالے سے کیا سوچ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی 9اکتوبر 2012 میں طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد وہ برطانیہ منتقل ہوگئیں اور اب وہاں زیر تعلیم ہیں۔