لاہور(نمائندہ خصوصی)اداکارمحسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ میں بیوی کو دھمکیاں دینے پر محسن عباس کوقصور وار قراردیدیا گیا،عدالت نے فریقین کے وکلاکوحتمی بحث کےلئے طلب کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارمحسن عبوری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،تفتیشی افسرنے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ، رپورٹ میں بیوی کودھمکیاں دینے پر محسن عباس کو قصوروارقراردے دیاگیاجبکہ امانت میں خیانت اورپستول تاننے کی دفعات خارج کر دی گئیں، عدالت نے فریقین کے وکلاکوحتمی بحث کےلئے طلب کرلیا ،عدالت نے فاطمہ سہیل کے وکلاکوبھی فوری پیش ہونے کاحکم دیدیا۔