لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا بڑا نام، کامیڈی کی دنیا کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بادشاہ امان اللہ 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون .
امان اللہ لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں طویل عرصہ سے زیر علاج تھے، وہ گردوں اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔سینئر اداکار سہیل احمد کے مطابق ا مان اللہ کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
امان اللہ نے ہزاروں اسٹیج ڈراموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں ، فلموں اور مزاحیہ پروگرامز میں شاندار کارکردگی کا لوہا منوایا، وہ دوران علالت بھی پھلجھڑیاں چھوڑ کر اپنی شگفتہ مزاجی کا ثبوت دیتے رہے۔
امان اللہ خان کے انتقال پر ملک کی تمام سیاسی ، سماجی اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاہے ہے