• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امان اللہ خان دنیا کا سٹیج چھوڑ گئے لیکن ناصر چنیوٹی کے بارے میں ان کی وہ پیشن گوئی جو دہائیوں بعد بالکل درست ثابت ہوئی

Mar 8, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) خوشیاں دینے والا عظیم فنکار امان اللہ خان دنیا کا سٹیج چھوڑ گئےلیکن ناصر چنیوٹی کی بارے میں انہوں نے دہائیوں قبل پیشن گوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی ، ناصر چنیوٹی نے فیصل آباد میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے ”میں سولہ برس کی“میں امان اللہ کے ساتھ پہلی بار پرفارم کیا اس ڈرامے دوران مرحوم نے ان کا ہاتھ بلند کرکے کہا تھا کہ یہ لڑکا بہت بڑا فنکار بنے گا اور وقت نے ان کی پیشن گوئی کو درست ثابت کیا۔

لاکھوں دلوں پر اپنی بے ساختہ اور بے مثل کامیڈی سے راج کرنے والے کنگ آف کامیڈی پرائڈ آف پرفارمنس امان اللہ خاں اب ہم میں نہیں رہے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل کامیڈین طویل عرصہ سے علیل گردوں اور پھیپڑوں کے عارضہ میں مبتلا لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے تھے۔امان اللہ کے والد بھارتی شہرامرتسر سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے اور وہ 1950میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔امان اللہ کی لازوال فنّی صلاحیتوں کا اعتراف پڑوسی ملک بھارت کے فنکار اور عوام بھی کرتے ہیں۔

مرحوم اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے اور ان کی ایک بہن تھیں۔ امان اللہ نے 3شادیاں کیں جن سے ان کے 14بچے ہیں۔امان اللہ کے بڑے صاحبزادے امانت علی کا شمار معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ فلم،ٹی وی اور سٹیج کے اس لیجنڈ فنکار کے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے ہوا اور وہ ہی ان کی وجہ شہرت بنا البیلا مرحوم کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔امان اللہ کے والد ان کو کلاسیکل گائیک بنانا چاتے تھے لیکن وہ گائیکی کے شعبے میں خود کو مس فٹ سمجھتے تھے مگر پھر بھی وہ اپنے آپ کو بطور اداکار و گلوکار متعارف کرواتے تھے۔امان اللہ نے اپنے کیرئیر کے ابتداء راحت تھیٹر، 786آڈیٹوریم،وائے ایم سی اے اور اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح میں لاتعداد ڈرامے کئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سٹیج ڈرامے کرنے والے واحد پاکستانی فنکار ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق مرحوم نے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران 2000سٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا۔ان کے زیادہ تر سٹیج ڈرامے بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔

”ون ٹو کا ون“سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے امان اللہ نے متعدد فلموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے۔ نجی ٹی وی چینلز کے کئی شوز میں خاص طور پر ”مذاق رات“میں ان کی بے ساختہ کامیڈی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ملک کے نامور کامیڈٖین افتخار ٹھاکرنے پہلی بار سٹیج ڈرامہ ”ڈبل سواری“میں امان اللہ کے ساتھ کام کیا تھا۔

ناصر چنیوٹی نے فیصل آباد میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے ”میں سولہ برس کی“میں امان اللہ کے ساتھ پہلی بار پرفارم کیا اس ڈرامے دوران مرحوم نے ان کا ہاتھ بلند کرکے کہا تھا کہ یہ لڑکا بہت بڑا فنکار بنے گا اور وقت نے ان کی پیشن گوئی کو درست ثابت کیا۔مداحوں سمیت،حکومتی،سیاسی اورشوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صدر پاکستان عارف علوی،وزیر اعظم عمران خان،میاں محمد نواز شریف،صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان، سینئر اداکارقوی خان، شاہد حمید،ماریہ واسطی،احسن خان، زارا شیخ،زین بیگ،اسد جبل،فاروق مینگل،سعدیہ خان،آمنہ الیاس،رابعہ بٹ، اسد زمان، دانش نواز،امین اقبال،معمر رانا،مسعود بٹ، حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،لائبہ علی،انیس حیدر،لالہ شہزاد،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،مسعوداختر، جاوید شیخ،راشد محمود،غفار لہری، مصطفی قریشی، سید نور،ریشم، لیلیٰ، نعمان اعجاز ا،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،تابندہ علی،ٹائیگر شاہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،مہک نور،ملک طارق،مجید ارائیں،گلفام،سمیع خان، طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری، اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،ریما خان،اشعر اصغر، آغاعباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، کوریوگرافرراجو سمراٹ،شاہان،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،روبی انعم،اظہر بٹ،حمیرا،عروج،عینی رباب،مجید ارائیں اور نجیبہ بی جی نے ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔

شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے امان اللہ لوگوں کے چہروں پر ہنسی بھکیرتے تھے ویسے اور کوئی نہیں کر سکتا،ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔امان اللہ کو کنگ آف کامیڈی ایسے ہی نہیں کہا جاتا تھا،امان اللہ اس قدر مقبول تھے کہ بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ان کے نام سے واقف تھا۔امان اللہ کی نماز جنازہ میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان،اداکار سہیل احمد،امانت چن،نعمان اعجاز،اکرم اداس،منیر خان،ہنی البیلا،ندیم چٹا،پروڈیوسر ارشد چوہدری،ڈ ائریکٹر کاشف نثار،راشد محمود،ناصر چنیوٹی،قیصر پیاء،عامر کیفی،مجاہد عباس، ڈائریکٹر عتیق الرحمن،نعیم الحسن،ٹھاکر لاہوری،طاہر بخاری،اشفاق حسین،قیصر افتخار،زاہد خان،بسعد رشید،افضل بٹ،اعجا ز حیدر،قیصر ثناء اللہ،شہزاد چیئرمین،ذوالفقار علی زلفی،مولانا فاروق،منظر امین،عمران نواب،ببو رانا،آغا محمد علی،عمران شوکی،صابر علی گاگا،برجو،سلمان قادر،طاہر نوشاد شاہجہان رانا،علی شفقت،سہیل ٹونی،احد شیخ،اچھی خان اور جانو بابا کے نام نمایاں ہیں۔کنگ آف کامیڈی امان اللہ پھیپھڑوں کے انفکشن کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی تھی، جس پر ان کے اہلخانہ نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی تھی۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین امان اللہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ تشویش ناک افواہیں گردش کرتی رہیں۔

سوشل میڈیا پر کافی عرصہ قبل ہی ان کے انتقال کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر وائرل ہوگئی تھی۔ اس خبر کے حوالے سے ان کی صاحبزادی زرغون امان اللہ نے وضاحتی بیان جاری کیا تھا۔زرغون کا کہنا تھا کہ ان کے والد حیات ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لوگ سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ معروف کامیڈین امان اللہ گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا اور نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق امان اللہ کو ابھی ایک ماہ ہسپتال میں رہنا پڑے گا پھر ان کی طبیعت دیکھتے ہوئے ان کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امان اللہ کے اہل خانہ نے عزیزوں، دوستوں اور پرستاروں سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی تھی تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ امان اللہ خان کے انتقال پر مختلف شوبز شخصیات نے اپنے پیغامات میں اظہار افسوس کیا ہے۔ یاسر حسین نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ امان اللہ خان جیسا ٹیلنٹڈ انسان آ ج ہم سے جدا ہو گیاہے ہم ا?پ کو بہت یاد کریں گے، اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اداکار شان شاہد نے کہا کہ امان اللہ خاں وہ انسان تھے جو تاریک وقت میں بھی لوگوں کے چہروں پر ہنسی لاتے تھے وہ آج ہم میں نہیں رہے، ہم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

ہمایوں سعید نے امان اللہ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امان اللہ صاحب لیجنڈ اور کامیڈی کے بادشاہ تھے، اللہ انہیں جنت میں جگہ دے۔علی ظفر نے کہا کہ یہ وہ انسان ہیں جنہوں نے کئی سال اپنے فن کے ذریعے ہم سب کو محضوظ کیا، ہنسایا اور خوشیاں دیں،انہیں اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔وینا ملک نے کہا کہ امان اللہ صاحب عظیم شخص تھے کم ا?مدنی کے باوجود ساتھی غریب فنکاروں کی دل کھول کر مدد کیا کرتے تھے اپنی پوری زندگی اپنے اوپر طنز و مزاح کرتے رہے صرف اس قوم کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے،آج ایک نایاب ہیرا ہم میں نہیں رہا اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے، آمین۔ فیصل قریشی، گوہر رشید، عثمان خالد بٹ اور فہد مصطفیٰ نے بھی دعائے مغفرت کے پیغامات جاری کئے۔