• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام ، پاک فوج کے کرنل دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے

Mar 9, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاک فوج نے ٹانک کے قریب خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی ہے جس دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے کرنل شہید ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران دو نہایت مطلوب دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیاہے ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہو گئے ہیں ۔کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی نظام تحویل میں لے لیاہے ۔آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنائی گئی ہے ۔

پاک فوج کے شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمان کا تعلق ضلع استوار کے علاقے بنجی سے تھا انہوں نے لواحقین میں بیوہ ، تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ۔