ممتاز پارلیمنٹری میاں قیصر احمد شیخ کی شیخن آمد میاں محمد عمر رضا اور مظہر اقبال نے پر تپاک استقبال کیا۔مسلم،لیگ ہوتھ ونگ کے کارکنان اور علاقہ مکینوں نے قیصر احمد شیخ کو شیخن تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر قیصراحمدشیخ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کو بیدار کرنا اور ہر فرد کو معاشی اخلاقی سیاسی مضبوط کرنا میرا مشن ہے۔پیسہ میرا مقصد نہیں قیصر احمد شیخ نے بتایا چب چائنہ میں سٹیٹ گیسٹ کیلئے بھی کار نہیں ہوتی تھی تب میرے پاس دو کاریں تھی۔چائنہ اور کورین سیکھنے کیلئے پاکستان آتے۔۔اور آج چائنہ کو دنیا مان رہی ہے۔اسکی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم نہ کام کرتے ہیں نہ علم و ہنر لیتے ہیں۔ہم ان لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں جو ہمیں کامیاب دیکھنا پسند نہیں کرتے۔اس موقع پر،محمد عمر رضا اور سید اظہار باقر ے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ کی شیخن اور مضافاتی علاقہ کی پسماندہ دگی بتائی۔اور صحت تعلیم کی سہولت نہ ہونے کا افسوس کیا۔قیصر احمد شیخ اعلان کیا کہ ہر 15دن بعد کوالیفائڈ ڈاکٹر اور ہمارے لوگ ادویات لا کر علاج کریں گے۔انہوں نے مزید کہا وہ تمام بچے جو امتحانی فیسز نہ دے سکنے کی وجہ تعلیم روک لیتے ہیں وہ ہمیں بتائیں ہم انکے اخراجات دیں گے۔پیچیدہ امراض والے لوگ اسلامیہ ہسپتال چنیوٹ آئیں انکا فری علاج کیا جائے گا۔۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپنی نسلوں کا بھلا چاہتے ہو تو ووٹ کا استعمال صحیح کرو ایسے نمائندے چنوں جو اپنے بچوں کی بچائے آپکے بچوں کا بھلا سوچیں۔۔قیصر احمد شیخ ے میاں محمد عمر رضا کا خصوصی ذکر کیا کہ محمد عمر رضا میرا دیرینہ ساتھی اور پسے ہوئے طبقہ کا ترجمان ہے۔۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ