اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں بھی عبدالغنی مجید کی ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے عبدالغنی مجید کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاہے کہ عبدالغنی مجید کا پاسپورٹ تفتیشی افسر کے پاس رہے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ میں عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہے، کتنے کیسز رہ گئے ہیں؟،وکیل عبدالغنی مجید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ آخری کیس ہے جس میں ضمانت چاہتے ہیں۔
وکیل نے کہاکہ ابھی بھی 2 تھے لیکن نیب نے بیان دیا کہ دوسرے کیس میں گرفتاری نہیں ڈالی،سپریم کورٹ میں نیب نے جو رپورٹ جمع کرائی تھی اس میں 16 کیسز بتائے گئے تھے،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔
اسلام آبادہائیکورٹ غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عبدالغنی مجید کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے عبدالغنی مجید کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،ہائیکورٹ نے کہا کہ عبدالغنی مجید کا پاسپورٹ تفتیشی افسر کے پاس رہے گا ۔