لاہور(نمائندہ خصوصی) گلوکارہ مومنہ مستحسن ان دنوں بیرون ملک ہیں جہاں سے وہ اپنی تصاویر بھی شیئرکررہی ہیں، انہوں نے استنبول میں ایک چھت کے اوپر لی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”استنبول ، خوبصورت شہر جہاں مشرق مغرب سے ملتاہے‘۔
انہوں نے سور ج غروب ہوتے وقت لی گئی ایک تصویر بھی شیئرکی۔
انہوں نے ایک اور تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ’’قسطنطنیہ کا قدیم شہر جو اب استنبول ہے‘‘۔
مومنہ نے اس موقع پر معروف ترک شیف کیساتھ بھی اپنی تصویر شیئرکی جس میں دونوں نے مومنہ کے نام کی ایک تختی سی پکڑ رکھی ہے ۔
واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے راحت فتح علی خان کے گانے آفرین آفرین کے ساتھ کوک سٹوڈیو میں قدم رکھا اور اس کے بعد وہ کوکسٹوڈیو کے تقریبا ہرسیشن میں اپنے گانے جاری کرتے نظر آئیں۔