• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

دین اسلام نے سب سے زیادہ صفائی کی اہمیت کو اجا گر کیا ہے۔ سلمان عبداللہ مراد

Aug 28, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز)۔چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ صفائی کی زندگی میں بہت اہمیت ہے یہ ناصرف ہمیں تندرست رکھتی ہے بیماریوں سے تحفظ دیتی ہے بلکہ ماحول کو بھی خوش گوار بناتی ہے، دین اسلام نے سب سے زیادہ صفائی کی اہمیت کو اجا گر کیا ہے اور اس کو ہمارے ایمان کا نصف حصہ قرار دیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے وقفے وقفے سے بر سات کا سلسلہ جاری ہے ضلعی عملہ فیلڈ میں ہے صورتحال کو فوری طور پر کلیئر کر نے کیلئے وہ اپنی صلاحتیں بروئے کار لارہے ہیں ہماری پہلی کوشش یہ ہے برساتی پانی کی علاقوں سے فوری نکاسی کی جا ئے تاکہ مچھراور مکھی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے،جو ہمارے پاس دستیاب وسائل ہیں وہ اہلیان کیلئے وقف ہیں صورتحال جیسی بھی ہو ہم عوام کی خدمت پر مامور ہیں بر سات کے ساتھ محرم الحرام کہ ا مور پر بھی توجہ مرکوز رکھی جا ئے رحمت خداوندی کو زحمت نہیں بننے دینگے جو ہمارے دائرہ اختیار میں ہے اس کو فیلڈ میں زیر استعمال کررہے ہیں جس طرح گزشتہ برسات میں کار کردگی دیکھائی اس روش کو جاری رکھیں گے اہلیان کو سہولیات دینا میرے فرائض میں شامل ہے جس کے لئے سر گرم ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے حالیہ برسات کے بعد کی صورتحال پر افسران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر مسررو احمد میمن، ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ، ایکسین واٹر وسیم اللہ صدیقی، پی ایس نبیل بلوچ،رکن کونسل محمد حسن مینگل ودیگر بھی موجود تھے چئیر مین ضلع کونسل نے اس موقع پر مزید کہاکہ ہم ہر کام کو مربو ط طریقہ کا ر سے انجام دیتے ہیں جس کہ با عث نتائج مثالی ہو تے ہیں ہم نے تر قیاتی پروجیکٹ کے ذریعے ان علاقوں میں کام کروایا جہاں پہلے خاطر خواہ کام نہیں کروایئے گے میری ہمیشہ سے یہ کاوش رہی ہے کہ جو امور بھی کروا ئیں جائے وہ ہر یونین کونسل میں مساوی بنیادوں پر کیئے جائیں گذشتہ تین سالوں کہ عوام شاہد ہیں کہ ہم نے کس طرح سے کا موں کو انجام دیا اسی انداز کو آگے بھی جاری رکھیں گے متعلقہ عملہ برسات میں اپنے فرائض کوادا کررہا ہے جلد پو زیشن معمول کے مطابق ہو گی علاقائی تر قی ہمار اایجنڈہ ہے جس لئے اپنا سوفیصد دے رہے ہیں۔