بھاولنگر اڈہ تخت محل کے نزدیک 5 آوارہ کتوں کا 6 سالہ بچے پر حملہ۔آوارہ کتوں نے حملہ کرکے 6 سالہ شہزاد کے چہرے سمیت جسم کو نوچ ڈالا۔تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کردیا
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ اڈہ تخت محل کے نزدیک 6 سالہ بچے کو 5 آوارہ کتوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔شہزاد سکول سے گھر واپس جارہا تھا کہ کتوں نے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا شدید زخمی حالت میں بچے کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بچے کی حالت دیکھ کر والدہ صدمے سے نڈھال متاثرہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو 5 آوارہ کتوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ہے ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت تشویشناک ہے اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہے جو بچے کو لگا دی گئی ہے …….رانا علی اکبر ایریا رپورٹر نیوز ٹایم چشتیاں
بھاولنگر اڈہ تخت محل کے نزدیک 5 آوارہ کتوں کا 6 سالہ بچے پر حملہ۔آوارہ کتوں نے حملہ کرکے 6 سالہ شہزاد کے چہرے سمیت جسم کو نوچ ڈالا۔تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کردیا