• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور زلمی نے ٹاپ فور میں پہنچنے کے لئے پلان ترتیب دے دیا

Mar 13, 2020

کراچی۔ 12 مارچ (غلام مصطفے عزیز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی فرنچائزڈ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور بائولنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ پشاور زلمی نے ٹاپ فور میں پہنچنے کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے، پلان پر عمل درآمد کی کوشش کریں گے، پی ایس ایل ینگ کرکٹرز کو ایکسپوژر دینے کا آئیڈیل پلیٹ فارم ہے، میچوں کی شیڈولنگ کرتے وقت شہر کے موسم کا خیال ضرور رکھنا چاہئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن سے قبل جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں پہلے میچ سے لیکر ابتک تمام میچ سخت ہوئے ہیں اور ہر میچ کے لئے کوئی بھی ٹیم خود کو تیار کرتی ہے، آئندہ کھیلے جانے والے میچوں کے لئے پشاور زلمی کی ٹیم نے اپنے کھیل کی انٹینسٹی لیول (شدت) میں اضافہ کیا ہے، پی ایس ایل لیگ میچز آخری مراحل میں ہیں اور ٹاپ فور میں جانے کے لئے ہر ٹیم اپنے کھیل میں مزید بہتری لارہی ہے اور زیادہ شدت سے اپنی پرفارمنس میں اضافہ کررہی ہے، اسی طرح پشاور زلمی نے بھی پلان ترتیب دیا ہے اور کوشش کریں گے کہ اس پلان پر عمل کریں، پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن سے ٹیم آفیشلز پوری طرح مطمئن ہیں۔ محمد اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل سے ینگ کرکٹرز کو ایکسپوژر ملتا ہے جو پاکستان کے لئے سب سے بڑا پرافٹ ہے اور ہر سال اس طرح کے ایک دو کھلاڑی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پی ایس ایل فائیو میں حیدر علی سمیت کچھ ینگ کرکٹرز سامنے آئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کروں گا کہ ان کرکٹرز کی نشاندہی کرنے کے بعد ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں کچھ کرکٹرز انڈر 19 ہیں ان میں دادو سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم اسپینر عامر علی اور سوات سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر عامر خان شامل ہیں، ایسے کرکٹرز کی مزید حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ینگ کرکٹرز کو ایکسپوژر دینے کا آئیڈیل پلیٹ فارم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد اکرم نے کہا کہ میچوں کی شیڈولنگ کرتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھنا چاہئے کہ کس شہر میں موسم کیسا ہے۔ لاہور میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں محمد اکرم نے کہا کہ پی سی بی جہاں پر بھی میچ کروائے گی، ہم کھیلیں گے