• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میلسی نئے پاکستان میں با اثر زمیندار کا راج، ہائیکورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

Mar 13, 2020

میلسی نئے پاکستان میں با اثر زمیندار کا راج، ہائیکورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ، محکمہ ریونیو کے افسران کی ملی بھگت اور پولیس کی سرپرستی میں با اثر زمیندار نے غریب کسان کی مکی کی تیار فصل پر ہل چلا دیا

انصاف مانگنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ، علاقے میں خوف کی فضا قائم، متاثرین کا وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ، اگر انصاف نہ ملا تو متاثرین کا وزیر اعلیٰ ہاؤس سامنے احتجاج کا اعلان، تفصیل کے مطابق میلسی کے نواحی علاقے موضع کنڈ بہادر کے کسانوں حاجی محمد صدیق، محمد اصغر نمبردار، محمد اسلم نمبردار، احمد بخش، امام بخش، ریاض بھابھہ، محمد یسین، عمر فاروق، عبدالر شید ، غلام قادر، محمد رمضان، محمد اقبال، محمد جاوید، محمد حسین، اعجاز احمد، شاہ محمد، محمد سلیم ، عبدالستار ، محمد شہزاد، محمد صدیق، محمد ارشد ، ربنواز، محمد اعظم، محمد رفیق، عبدالمجید ، پٹھانے خان، عبدالخالق، عبدالرزاق، حاجی محمد موقع پر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا بستی کھمان کے با اثر زمیندار وریام کھمان، وزیر کھمان، غلام محمد، اللّٰہ یار، عبدالمجید، عبدالرزاق، محمد یوسف وغیرہ نے ہائیکورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا اور محکمہ ریونیو کے افسران کی ملی بھگت سے ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری اصغر انجم کی سرپرستی میں میری مکئی کی تیار ایک ایکڑ کی فصل پر ہل چلا کر فصل اجاڑ دی اور زمین پر قبضہ کیا ہوا ھے جبکہ مجھے فصل کاشت کرنے بھی نہیں دی جارہی اور نہ ھی گھر بنانے دیا جارہا میرے انصاف مانگنے پر مجھے بچوں سمیت جان سے مارے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور کہتے ہیں کہ تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہماری پہنچ بہت اوپر تک ھے جبکہ اسی تنازعے پر پہلے بھی انہوں نے میرے چچا زاد بھائی کو قتل کر دیا تھا جس کی ایف آئی آر بھی درج ھے اب بھی نقص امن کا خطرہ ھے میرے پاس زمین کے تمام دستاویزات موجود ہیں ہماری وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل ھے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور میرٹ پرانکوائری کرائی جائے اور میری زمین کو با اثر زمیندار وریام کھمان وغیرہ سے واگزار کروایا جائے میں ڈی سی آفس ، اسسٹنٹ کمشنر آفس اور متعلقہ افسران کے دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہوں مگر مجھے انصاف نہیں ملا میری کوئی نہیں سنتا اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں اپنے بچوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرو گا،

رپورٹ…
چوہدری انضمام الحق ڈسٹرکٹ رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی