لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ انسدادکوروناکےلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت سب متحد ہوں،اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کر ے حکومتی اداروں کو ساتھ دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے رکن پنجاب اسمبلی سعید احمد سعدی اور چودھری اشفاق نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی ادارے میں سیاسی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، گور نر پنجاب چودھری سرورنے کہاکہ کرپٹ سیاسی عناصر کو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کر یگی۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ انسدادکوروناکےلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت سب متحد ہوں،اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کر ے حکومتی اداروں کو ساتھ دیں،قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد کورونا کےلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے،عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو پوری کر یں گے