اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کاکہنا ہے کہ حکومت نے شروع دن سے ہی محتاط پالیسی اپنائی اس لئے ہم اس کاکامیابی سے مقابلہ کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں فواد چودھری نے کہا ”حکومت کی کرونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہاءمحتاط لیکن موثر رد عمل کی رہی ہے، اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں ، خدا مدد کرے گا انشااللہ“
حکومت کی کرونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائ محتاط لیکن موثر رد عمل کی رہی ہے، اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس وباء کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں ، خدا مدد کرے گا انشااللہ
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک بھرمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور حکومتی سطح پر نمایاں اقدامات کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کہ دو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔