راولپنڈی ( رانا محمد سعید )
آر پی او راولپنڈی ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کی گزشتہ روز ڈھوک درزیاں رتہ امرال میں ہارٹ اٹیک سے جانبحق ہونے والی خاتون کے گھر آمد،
آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کے ہمراہ ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال اور راول ڈویژن کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے،
جانجق ہونے والی خاتون کے لواحقین سے اظہارِ افسوس، اور فاتحہ خوانی کی گئی،آر پی او سہیل حبیب تاجک نے لواحقین سے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،
آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے لواحقین سے کہا کہ واقعہ کی انکوائری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،
انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا، لواحقین کا اظہارِ اطمینان
ترجمان راولپنڈی پولیس