• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے متفرق درخواست پرایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب

Mar 16, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے متفرق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 20 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے کیلئے متفرق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ 2 مئی 2013 کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا تھا ،نااہلی کے باوجود مرادعلی شاہ نے جامشوروسے ضمنی الیکشن لڑا ۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 20 مارچ کو جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مرادعلی شاہ نے عملدرآمد کیایا نہیں ،جواب جمع کرائیں ۔