• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نندی پورریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

Mar 18, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خوصی)نندی پورریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مستردکردی گئی ،شریک ملزم شمائلہ محمود ریاض کیانی اور مسعودچشتی کی درخواستیں بھی مستردکردیں،عدالت نے کہاکہ ملزم ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف کے مستحق نہیں ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدلت کے جج اعظم خان نے نندی پور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مستردکردی گئی ،شریک ملزم شمائلہ محمود ریاض کیانی اور مسعودچشتی کی درخواستیں بھی مستردکردی گئیں۔عدالت نے کہاکہ ملزم ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف کے مستحق نہیں ۔یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی استدعا کی تھی ۔