• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دنیائے فٹبال کا معروف نوجوان کھلاڑی انتقال کرگیا

Mar 20, 2020

لندن (نمائندہ خصوصی) معروف برطانوی فٹبال پلیئر پیٹر وٹنگھم 35 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بی بی سی کے مطابق پیٹر وٹنگھم گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں تھے، انہیں بیری کے ایک پب میں گرنے کے باعث سر میں چوٹ لگی تھی۔ پیٹر وٹنگھم فٹبال کلب کارڈیف سٹی کی طرف سے مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلتے رہے ہیں ، وہ آسٹن ولا کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

کارڈیف سٹی کلب کی جانب سے پیٹر وٹنگھم کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے ۔ کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ ہم اپنے مداحوں کو لامحدود دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ پیٹر وٹنگھم 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی موت سے ہم دل شکستہ ہیں۔‘

پیٹر وٹنگھم نے 2007 میں ساڑھے تین لاکھ پاﺅنڈ کے عوض کارڈیف سٹی کے ساتھ معاہدہ کیا، وہ کلب کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے کارڈیف سٹی کی جانب سے 459 میچز میں 98 گولز سکور کیے۔ انہوں نے 2017 میں بلیک برن روورز کو جوائن کیا اور 2018 میں پروفیشنل فٹ بال سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔