کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی یکطرفہ تجارت کےلئے کھول دیا گیا،باب دوستی سے مال بردار ٹرک افغانستان میں داخل ہونا شروع ہو گئے
میڈیارپورٹس کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی یکطرفہ تجارت کےلئے کھول دیا گیا،باب دوستی سے مال بردار ٹرک افغانستان میں داخل ہونا شروع ہو گئے
کسٹم حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 سے زائد خوردنی اشیاءکے ٹرک افغانستان میں داخل ہوئے ،جبکہ پاکستان سے ٹرانزٹ ، ایکسپورٹ کے ٹرک اور کنٹینرز جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان جانے والے ٹرکوں میں فریش فروٹ اور سبزی شامل ہے۔کسٹم حکام کے مطابق کنٹینرز اور ٹرکوں کی گزشتہ روز کلیئرنگ کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر باب دوستی20 روز سے بند تھا اور گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اس کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔