اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں کوروناوائرس کے کیس کی مجموعی تعداد 447 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم اب اس معاملے پر ماضی کی گلوکارہ رابی پیر زادہ بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ، میں وزیراعظم کی عزت کرتی ہوں جیسے کہ ہم سب کو کرنی چاہیے ، میںنے سیاسی معاملات پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرنا چھوڑ دیا ہے ،لیکن میں یقین رکھتی ہوں کہ ہمیں سچ بولنا چاہیے ، شہبازشریف درحقیقت ایک زبردست ایڈمسٹریٹر تھے ، انہوں نے ڈینگی کا مقابلہ پاکستان میں موجودہ کورونا وائرس کے مقابلے میں بہت اچھے طریقے سے کیا ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعدا د 447 ہو گئی ہے جبکہ تین شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے دو کا تعلق خیبر پختون خواہ سے تھا ۔کورونا وائر س سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدا د پانچ ہے جنہیں علاج کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیاہے ۔
پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 ، سندھ میں 245 ، خیبر پختون خواہ میں 23 بلوچستان میں 81، آزاد کشمیر میں ایک، گلگت بلتستان میں 12 اور اسلام آباد میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں ۔