• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہبازشریف لاہور پہنچ گئے،خودکوقرنطینہ میں رکھنے کافیصلہ

Mar 22, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف ماڈل ٹاﺅن میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خودکوقرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف لندن سے آج صبح اسلام آبادپہنچے تھے،شہبازشریف بعد میں براستہ موٹروے اسلام آبادسے لاہور پہنچے ۔

صدرمسلم لیگ ن4ماہ بعد لاہور واپس پہنچے ہیں ،شہبازشریف19نومبر2019 کو بڑے بھائی نوازشریف کے ہمراہ لندن گئے تھے ، شہبازشریف نے خودکوقرنطینہ میں رکھنے کافیصلہ کیاہے۔