لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 24 مارچ کو دفاتر دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام ملازمین کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے کے بعد بہت سے اہم معاملات پر کام ہونا ہے جس کیلئے ضروری حاضری ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وباءکے پھیلاو¿ کی روک تھام کیلئے ڈاکٹر سہیل سلیم کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو دفاتر آنے والے ضروری سٹاف کا ٹمپریچر باقاعدگی سے چیک کیا کرے گی۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ریاض، مقدس عمر،علی بخاری، وقاص ملک اور عامر اشفاق کو اس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، ملازمین کی اکثریت کو گھرپر ہی کام کرنے کو کہاگیاہے جبکہ دفاتر آنے والے سٹاف کو سختی سے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔