لودھراں:کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے مختلف اہم مقامات پر اینٹی وائرس سپرے کیا جارھا ھے-
لودھراں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ھدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ھدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لودھراں ڈاکٹر سید ماجد احمد کی زیر قیادت ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے جنرل بس سٹینڈز، ھسپتالوں ریلوے اسٹیشنز سمیت دیگر مختلف مقامات پر اینٹی وائرس سپرے کیا جارھاھے جو کہ آج اور کل دو دن جاری رھے گا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لودھراں ڈاکٹر سید ماجد احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اینٹی وائرس اسپرے کرنے کا مقصد تمام عوامی مراکز اور اھم مقامات پر جراثیم کا خاتمہ کرنا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لاتے ھوئے عوام کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کر رھی ھے تاکہ کورونا وائرس کے حملہ سے عوام کو محفوظ کیا جاسکے، شہری حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور گھر میں رہتے ھوئے اپنے آپکو اور اپنی فیملی کو محفوظ بنائیں اور اس مہم میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ کورونا کو شکست دی جاسکے-
ایریا رپورٹر نذر عبّاس