• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”میں نے پی ایس ایل کے دوران شرجیل خان کو دیکھا کہ وہ۔۔۔“ نیوزی لینڈ کے باﺅلر مچل میکلینگن نے شرجیل خان کی حمایت کر دی

Mar 23, 2020

ویلنگٹن (نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے باﺅلر مچل میکلینگن نے پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں سخت ٹریننگ کرتے دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے مچل میکلینگن نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے دوران شرجیل خان کو سخت ٹریننگ کرتے جنہوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے بہت کم آرام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بھی سوچتا رہا کہ وہ پاکستان ٹیم میں واپسی کیلئے ضرورت سے زیادہ محنت تو نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ان کی بیٹنگ پرفارمنس میں تسلسل کی کمی نظر آتی ہے، تھوڑا آرام بھی کرتے تو شاید کارکردگی مزید بہتر ہوتی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی ہے کہ شرجیل خان کی فٹنس میں کمزوریوں کو نظر انداز کرکے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا چاہئے یا نہیں۔