ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ریسکیو اہلکاروں کے نام وزیر اعلی محمود خان کا خصوصی پیغام
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اہلکاروں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
صوبے میں زلزلہ، سیلاب، آتشزدگی، بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں لوگوں کی جانیں بچانے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے میں ریسکیو 1122 کا کردار مثالی اور قابل تعریف رہا ہے۔ کورونا وبا کے حالیہ تناظر میں بھی ریسکیو 1122 کے جملہ اہلکاروں کی کارکرگی سے میں مطمئن ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ریسکیو اہلکار اس مشکل صورتحال میں خدمت خلق کے جذ بے کے تحت لوگوں کی خدمت کا سلسلہ مزید جانفشانی اور لگن سے جاری رکھیں گے
مجھے یقین ہے کہ ریسکیو 1122 کے تمام اہلکار اس ہنگامی صورتحال میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور کارکرگی کا مظاہرہ کرکے عوام اور حکومت کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
آخر میں آپ میں سے ہر ایک کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہماری کوشش میں برکت ڈالے اور ہمیں اس آزمائش میں سرخرو کرے، امین۔
اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔ والسلام