ساہیوال: صوبائ وزیر قانون پنجاب و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہا ہے کہ علماءکرام نے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی , مذہبی رواداری اور امن کے قیام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے , ملک کی موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جاۓ اور انتشار پھیلانے والی بیرونی طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاۓ — پوری قوم کشمیری بھائیوں کی کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کر رہی ہے اور دنیا کو وہاں ہونے والے ظلم و ستم کا فوری نوٹس لینا چاہیۓ — انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاؤس میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ کہی جس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیۓ اٹھاۓ گۓ اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا– اجلاس میں صوبائ وزرا سردار ہاشم ڈوگر, عنصر مجید, آئ جی پنجاب کیپٹن کیپٹن (ر) عارف نواز,ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضی, کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن اور آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ کے علاوہ تینوں اظلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او اور ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی — انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی توانا آواز ہیں اور 52 سالوں میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل میں کشمیر کا انسانی مسئلہ زیر بحث آیا– ہمیں چاہیۓ کہ کشمیری عوام کی جدوجہد میں انکا بھرپور ساتھ دیں– انہوں نے علماء سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے روز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں تا کہ دنیا کو پیغام جاۓ کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں– صوبائ وزیر قانون رانا بشارت نے ساہیوال ڈویژن میں امن و امان کی مثالی فضا کو سراہا اور اسے علماءکرام کی جدوجہد کا ثمر قرار دیا –انہوں نے زور دیا کہ ملک میں انتشار پیدا کرنے والی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاۓ– اس ماقع پر ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان سید ضیاءاللہ شاہ بخاری, سید زاہد گیلانی, پیر سید اعجاز حسین شاہ, مولانا حسن معصومی, شیخ اعجاز اور حاجی احسان الحق فریدی نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اتحاد بین المسلمین کے لیۓ جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک دشمن عناصر عزائم ناکام بنانے کے لیۓ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے —
رپورٹ عائشہ ارشاد