• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے پولیس، انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے کورونا وائرس پر قابو پالینگے،

Mar 24, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے پولیس، انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے کورونا وائرس پر قابو پالینگے، حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے اقدامات عوام کے بہترین مفاد میں ہیں، چند دن گھر میں رہنا ہسپتال میں رہنے سے بہتر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ شہر میں لاک ڈائون کے سلسلے میں بازاروں اور کاروباری مراکز کی بندش کے دوران شہر میں سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے بازاروں اور چوگلیہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں، ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) سید امتیاز شاہ نے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا یا عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنا ہرگز نہیں بلکہ احتیاط ہی اس وباء سے بچنے کیلئے واحد طریقہ ہے۔