• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احکامات کی خلاف ورزی انچارج ٹریفک وارڈن کی زبردست کارروائی

Mar 24, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
احکامات کی خلاف ورزی انچارج ٹریفک وارڈن کی زبردست کارروائی ۔چنگ چی اور موٹرسائیکل لاک اپ۔ تفصیلات کے مطابق
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود کے احکامات کے پیش نظر انچارج ٹریفک وارڈن سلیم خان مروت نے چنگ چی اور آٹو رکشہ بندش کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی درجنوں چنگ چی ٹریفک چوکی میں بند کر دیں جبکہ ڈبل سواری بندش کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو دھر لیا گیا کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے آج سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور رکشہ چلانے پر پابندی عائد کر دی تھی اور اسی پابندی کے تناظر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سخت احکامات جاری کئے تھے جس پر انچارج ٹریفک وارڈن نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں چنگ چی اور موٹر سائیکل کو ٹریفک چوکی میں بند کر دیا