• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے اورانہیں ہاتھ دھونے کی تربیت دینے کے لئے ساہیوال میں ”ہینڈ واشنگ ڈے“منایا گیا،

Mar 25, 2020

25 مارچ 2020

ساہیوال(بہ تسلیمات ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال )عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے اورانہیں ہاتھ دھونے کی تربیت دینے کے لئے ساہیوال میں ”ہینڈ واشنگ ڈے“منایا گیا،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی خصوصی ہدایت پر منائے جانے والے اس دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف بازاروں، کریانہ سٹورز اور پبلک مقامات پر خصوصی کیمپ لگائے اور رضا کاروں کی مدد سے عام آدمی کو ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بتایا اور ا ن کے ہاتھ بھی دھلائے -اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل نے ان تمام سرگرمیوں کے انعقاد کو یقینی بنایا- ہینڈ واشنگ ڈے کا مقصد موجودہ صورتحال میں عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کی ترغیب دینا اور انہیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہاتھوں کو مسلسل دھونے کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کرنا تھا -شہر کے سماجی و سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی اس کاوش کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ باہمی رابطوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ذاتی اور اجتماعی صفائی کو یقینی بنائیں اور اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے دھوتے رہیں تا کہ وائرس سے بچاؤ ممکن ہو سکے –