• Sat. Apr 20th, 2024

پیپلزپارٹی کے حکمران سندھ اسمبلی کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، عوامی مسائل پر کوئی دھیان نہیں

Aug 29, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی عوامی اسمبلی ہونی چاہیے لیکن یہ اپنی مرضی سے چلائی جاتی ہے، سو دن سے زیادہ ہوگئے ہیں اسمبلی کو چلتے 50 لاکھ روپے روزانہ کا خرچہ ہوتا ہے، کوئی بھی عوامی ایشو حل نہیں کیا جاتا۔ سندھ اسمبلی پروڈکشن آرڈر کی ضرورت کے لئے چلائی جاتی ہے، پبلک اکائونٹ کمیٹی میں پچھلے دس سالوں میں کیا کیا گیا ہے، اب آنے والوں دنوں میں بھی سندھ کے حکمرانوں سے عوام کو کوئی امیدیں نہیں ہیں، سندھ اسمبلی میں عوامی ایشوز پر بات کی جاتی ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کل جمعہ کے دن وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر پوری سندھ کی عوام کشمیری عوام سے اظہار یکجھتی کرے گی، سندھ کے تمام شہروں میں پی ٹی آئی کارکن ریلیاں نکالیں گے پاکستان کا ہر شہری وزیر اعظم کی قیادت میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاک فوج کے ساتھ ہر شہری دشمنوں کے ساتھ لڑنے کو تیار ہے کل تمام پی ٹی آئی کے موجودہ سابقہ عہدیداروں اور ریلیاں نکالیں اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کریں۔ کل 11:30 بجے پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر سندھ کی قیادت میں مزار قائد پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کی جائے تمام شہریوں اور پارٹیون کو اپیل کرتا ہوں کشمیری عوام سے اظہار یکجھتی کے لئے نکلیں اور ریلی میں شرکت کریں، اپنے حلقے میں تین معصوم بچوں کی لاشیں اٹھائی ہیں، جو بارش کے جمع پانی میں ڈوب کر فوت ہوگئے ، سندھ میں کوئی محکمہ کام کرنے کو تیار نہیں ہے، پانی نکالا نہیں جاتا ہے، سندھ کے وزیر گاڑٰیوں میں نکلتے ہیں دکھاوے کے لئے بلیو جیکٹ والے بھی گم ہیں، گٹر الٹ رہے ہیں،پانی کھڑا ہے واٹر بورڈ اور وزیر بلدیات کام نہیں کر رہے ہیں، ہم لیٹس کلین کراچی کے تحت آُپ کی مدد کر رہے ہی تھے، عوام پانی سے پیاسی مر رہی ہے لیکن لائنیں چوک ہیں پانی ضایع ہورہا ہے میرے حلقے میں بدامنی بڑھ گئی ہے پولیس کی کارکردگی زیرو ہے، ہم عوام کا درد حکمرانوں تک پہنچانا چاہتے ہیں لیکن کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ہے، میرے حلقے جھونجھار گوٹھ پی ایس 99 میں تین تین فٹ پانی کھڑا ہے، سندھ حکومت کی مشینیری کہاں ہے ؟ کمشنر کراچی عوام کو بتائے کہ بارش کا پانی نکالنے کے لئے کتنا پئسا ملا؟ کتنا پئسا کراچی پر خرچ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بھی جواب دیں عوام کو بتائیں سندھ کے حکمران عوام کےساتھ ڈرامہ بازی کر رہے ہیں، اگر سندھ حکومت ، کی ایم سی، ڈی ایم سی ہمارے پاس ہوتی تو ہم کارم کر کے دکھاتے ہم سندھ حکومت کا چہرا بے بقاب کر کے دکھائیں گے، عباسی شپید جیسے ایمرجنسی کی اسپتالوں میں سامان نہیں ہے۔