• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کیخلاف جنگ، سری لنکن کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا، کتنی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہ کر پائیں

Mar 27, 2020

کولمبو (نمائندہ خصوصی) سری لنکن کرکٹرز نے عالمی وباءکورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستانی کرکٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کورونا وائرس فنڈ میں 25 ملین جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ کی جاے گی۔سری لنکن حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کی طرف سے 50 لاکھ یعنی 5 ملین روپے دینے کی نوید سنائی گئی جبکہ جنرل منیجر اور اس سے اوپر کے سٹاف کا 2 دن کی تنخواہ اور اس سے نیچے کے سٹاف نے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔