ممبئی (نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس سے پوری دنیا اس وقت متاثر ہے اور تمام ممالک کی حکومتیں اپنے ملک کو اس عالمی وباسے بچانے کے لئے متحرک ہیں ،اس موذی بیماری سے نجات کے لئے دنیا بھر میں فلاحی تنظیمیں بھی سرگرم ہیں جبکہ حکومتوں کی جانب سے کورونا سے نبٹنے کے لئے فنڈز بھی قائم کئے گئے ہیں جس میں لوگوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں،ایسے میں بھارتی فنکار بھی اپنی قوم کو کورونا سے بچانے کے لے نریندر مودی کی جانب سے قائم کئے جانے والے وزیر اعظم فنڈز میں حصہ ڈال رہے ہیں تاہم اب معروف اداکار اکشے کمار نے سب سے زیادہ رقم دے کر تمام ہندوستانی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دوسرے لوگوں کے لئے ایک مثال قائم کر دی ہے۔
کورونا کے وار ، انٹربینک میں ڈالر ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ہو گیا
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر کی طرح کورونا وائرس نے ہندوستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،بھارت میں اکیس روزہ لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں بھی بے شمار اضافہ ہو چکا ہے اور کئی جگہ پر لوگ احتجاج بھی کر رہے ہیں،بھارتی حکومت اس عالمی وبا سے نبٹنے کے لئے مصروف عمل ہے جبکہ نریندر مودی نے پرائم منسٹر فنڈز بھی قائم کر دیا ہے ،اس فنڈز میں بھارت کے ارب پتی سرمایہ کار ،کھلاڑی اور شوبز سٹار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔بھارتی فلم انڈسٹری میں سے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار سب پر بازی لے گئے ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم فنڈز میں 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم دے کر دوسرے ارب پتی لوگوں کے لئے مثال قائم کر دی ہے ۔اکشے کمار کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنا کئریئر شروع کیا تھا اس وقت میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا لیکن آج میرے پاس بہت کچھ ہے، اس موقع پر میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا.انہوں نے کہا کہ جن کے پاس کچھ نہیں ہے میں اُن کی مدد کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت تقرریوں سے متعلق کیس،اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار ،وفاق کی درخواست خارج
دوسری طرف بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ اپنے شوہر اکشے کمار کی جانب سے کورونا وائرس فنڈز میں 25 کروڑ عطیہ کرنے پر بہت خوش ہیں اور اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر کی جانب سے 25 کروڑ عطیہ دینے پر بہت خوشی ہےاور اکشے کمار پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔