• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی جدہ میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات

Aug 30, 2019

جدہ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ راجہ علی اعجاز نے 28 اگست 2019 کو جدہ میں او آئی سی ہیڈ کوارٹر میں او آئی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی۔ سفیر نے سیکرٹری جنرل کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط پہنچایا۔ سفیر نے سیکرٹری جنرل کوبھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں زمینی حقائق اور خطے کی پریشان کن صورتحال سے آگاہ کیا۔سکریٹری جنرل نے جموں وکشمیر کے معاملے پر او آئی سی کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور پاکستان اور کشمیریوں کو ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔سفیر نے سیکرٹری جنرل کو او آئی سی کی مسئلہ کشمیر پر بھرپور حمایت اور جموں و کشمیر کے معاملے کو اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیاْ۔