مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )
مستحق لوگوں کی مدد کرنے سے مجھے ذہنی اور دلی سکون ملتا ہے، غریب شہریوں کی مدد میں پیش پیش ہیں: رائو تسلیم راجپوت
ہم پاک فوج، روینیو عملے، ڈاکٹرز، نرسز، پولیس، موٹروے پولیس باعث تحسین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل مورو میں نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان تحصیل مورو کے صدر رائو تسلیم راجپوت نے تحصیل مورو کے مورو شہر سمیت چھوٹے بڑے شہر سدھوجا شہر، درس شہر، حسیب شہر، دستگیر کالونی، راجپوت محلہ، ملک محلہ میں مستحق اور غریبوں روز مرہ کی دھاڑی پر کمانے اور کھانے والوں، بیواہوں، معذوروں میں راشن تقسیم کیا اور کچھ لوگوں کی پیسوں کی صورت میں مدد بھی کی۔
صحافی کے پوچھنے پر رائو تسلیم راجپوت نے کہا کہ کرونا وائرس وباء کی وجہ سے حکومت کی جانب سے گھروں میں رہنے والے اعلانات کے بعد شہروں کی مارکیٹیں ویران، کاروبار بند آمدورفت بند ہونے کی وجہ سے مزدور طبقہ بہت پریشان ہے ان کا گزر بسر بہت مشکل ہوگیا ہے۔
اللہ نے مجھے مخیر حضرات میں رکھا ہے مجھے میرے کھانے پینے سے زیادہ دیا ہے تو میں اس دولت میں سے ایک حصہ سے بھی زیادہ میں غریبوں میں تقسیم کرتا ہوں اور اس عمل سے مجھے دلی اور ذہنی سکون ملتا ہے، غریبوں کی دعائیں مائوں کا پیار ملتا ہے اور اس سے اللہ خوش ہوتا ہے اور نبی کریمؐ کی سنت میں سے ایک سنت یہ بھی کہ لوگوں کی مدد کرو جو مستحق ہیں۔
جبکہ اس موقع پر موجود RNS ضلع نوشہرو فیروز کے جنرل سیکریٹری رائو تیمور احمد راجپوت نے مزید کہا کہ پاک فوج، پولیس، موٹروے پولیس، تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور حکومت باعث تحسین ہیں جو اس وقت اول صف میں کھڑے ہیں اس وباء کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
میری پاکستان کی عوام سے گزارش ہے کہ جو مخیر حضرات ہیں وہ اپنے قریب موجود غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کریں ان کو کھانے پینے کی اشیاء مہیا کریں، اللہ اور اس کے رسولؐ کی محبت حاصل کریں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ مورو تحصیل کے نوجوان صحافی، سماجی ورکر، سوشل ورکر جو بغیر کسی لالچ کے مورو کے غریب شہریوں کے لیئے دن رات ایک کر کے مدد میں پیش پیش ہیں۔
اس موقع پر رائو اسلم ٹیپو راجپوت، رائو محمد اقبال راجپوت، صحافی علی شیر ڈیپر، رائو منصور، رائو محمد عظیم راجپوت، جنید احمد مورائی راجپوت، مفتی محمد محمد عمران راجپوت، رائو صبور راجپوت اور دیگر بھی موجود تھے۔