• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ننکانہ صاحب۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈی پی او ننکانہ کا منڈی فیض کا دورہ۔

Mar 31, 2020

ننکانہ صاحب۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈی پی او ننکانہ کا منڈی فیض کا دورہ۔ منڈی فیض آباد کے علاقے محلہ کمہاراں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں عوام کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا کہ متاثرہ علاقے سے رہائشیوں کے خون کے نمونے لیے جا رہے ہیں۔ پہلے سے متاثرہ میاں بیوی کے 8 رشتے داروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔10 افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے اور 2 تبلیغی جماعت کے فرد ہیں۔منڈی فیض آباد میں کلورین اسپرے کروایا جا رہا ہے۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سا تھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ عوام بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ عوام الناس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ناصر علی رپوٹر ننکانہ